اسلام آباد سے 4 کار لفٹر گرفتار، 6 گاڑیاں برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے چار ارکان کو گرفتارکرکے 6چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔
گرفتارملزمان کی شنا خت ذیشان،محمد رضوان،اعجاز اور عبدلمالک کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں کا ر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔