کرنل(ر) اشفاق کی تازہ تصنیف ’’معرکہ حق‘‘ کی تقریب رونمائی

 کرنل(ر) اشفاق کی تازہ تصنیف ’’معرکہ حق‘‘ کی تقریب رونمائی

مصنف کی کتاب نئی نسل کیلئے چراغ ، صولت رضا، ڈاکٹر یوسف عالمگیرین

    اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) اسلام آباد کے مقامی کلب میں معروف ادیب اور عسکری تجزیہ نگار کرنل (ریٹائرڈ) اشفاق حسین کی تازہ تصنیف معرکۂ حق کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جس میں ممتاز ادیبوں، شاعروں، طلبہ، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معروف عسکری تجزیہ کار بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) صولت رضا اور ممتاز ادیب ڈاکٹر یوسف عالمگیرین نے تصنیف کو قومی تاریخ میں ایک اہم اور قابلِ قدر اضافہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنف نے معرکہ حق کو پاک بھارت تعلقات کے تاریخی پہلوؤ ں اور افواج پاکستان کے دفاعی خودانحصاری کے سفراور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے پس منظر میں پیش کرکے اسے نئی نسل کے لیے چراغ بنا دیا ہے ۔ آخر میں مصنف کرنل (ریٹائرڈ) اشفاق حسین نے کہا کہ ان کا مقصد ان تاریخی لمحات کو محفوظ کرنا تھا جب پوری پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کی جارحیت کے سامنے ڈٹ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید جنگیں صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہتیں بلکہ اطلاعات، بیانیے اور ذہنی استحکام بھی اس کا اہم حصہ ہو تے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں