کامسیٹس یونیورسٹی، نادرا میں تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ

 کامسیٹس یونیورسٹی، نادرا میں تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ

طلبہ کو بڑے پیمانے پر ’’ڈیٹا سیٹس‘‘ کیساتھ کام کرنے کے مواقع ملیں گے ،ریکٹر

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور نادرا نے اہمیت کے حامل تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کر دئیے ۔ رجسٹرار سی یو آئی ڈاکٹر فہیم اے قریشی اور نادرا کے ڈائریکٹر جنرل آر ایچ او سید گوہر عباس جعفری نے معاہدہ پر دستخط کیے ۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ریکٹر سی یو آئی بھی موجود تھے ۔ اشتراک کا مقصد اطلاقی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے پاکستان کے قومی شناختی انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر راحیل قمر نے نادرا اور جامعہ کی تکمیلی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا یہ شراکت داری طلبہ کو بڑے پیمانے پر ‘‘ڈیٹا سیٹس’’ کے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گی، جس سے ‘‘اپلائیڈ لرننگ’’ اور ‘‘رئیل ورلڈ’’ سے متعلق اختراعات کو فروغ ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں