16 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب

 16 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس  ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے۔۔

 فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں سامنے آیا ہے کہ لڑکی کو اس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، تاہم واقعہ کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں