عید الاضحی کے بعد اہلِ سنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

  عید الاضحی کے بعد اہلِ سنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )تنظیماتِ اہلسنّت پاکستان کا سربراہی اجلاس سابق وفاقی وزیر اور تنظیماتِ اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اور ۔۔

نظامِ مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں جلیل احمد شرقپوری ،امین قادری ، ، ڈاکٹر یونس دانش اور دیگر شریک تھے ۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے بعد اہلِ سنّت جماعتوں کی\"آل پارٹیز کانفرنس\" طلب کی جائے گی، چاروں صوبوں سمیت ریاست آزاد جموں و کشمیر میں صوبائی سطح پر بھرپور کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا،10 مئی کو آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں \"بنیانِ مرصوص سیمینارز\" اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں