پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ماحولیاتی آلودگی کیخلاف آگاہی سیمینار

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام  ماحولیاتی آلودگی کیخلاف آگاہی سیمینار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی کے فروغ کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔۔

، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے خصوصی شرکت کی۔سیمینار کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے آگاہی واک اور سائیکل ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس سرگرمی میں ریڈ کریسنٹ کے جرمن اور پاکستانی افسران، زونل ڈی ایس پی ٹریفک، ایجوکیشن ونگ کے نمائندگان اور آئی ٹی پی کیولریز نے بھرپور شرکت کی۔ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شرکاء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں