فیڈرل اردو یونیورسٹی اور سمارٹ فورم کے مابین جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے معروف ادارے سمارٹ فورم کے درمیان 5G سمیت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ ۔۔۔
معاہدے کے مطابق دونوں ادارے 5G اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) جیسے جدید شعبوں کیلئے تعلیمی اور صنعتی میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے ۔ مفاہمت پر دستخط کی تقریب اردو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اردو یونیورسٹی کے انچارج ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ\' ڈاکٹر راحت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سمارٹ فورم خالد خان نے یاداشت پر دستخط کئے ۔