قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ہفتہ قبل سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے ۔