قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
جو کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار سے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا۔