کامسٹیک اور الیکسو کے مابین تعلیمی فروغ کا معاہدہ
اسلام آباد(نامہ نگار)او آئی سی کامسٹیک اور عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی و سائنسی تنظیم (الیکسو) کے درمیان سائنس۔۔۔
، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔یہ معاہدہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چودھری اور الیکسو کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ولد عمر نے کیا جس میں دونوں اداروں کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تعلیمی و سائنسی پروگرامز، تحقیق اور مہارتوں کے تبادلے کو فروغ دیں گے ۔