اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیف سٹی نیٹ ورکس کو باہم منسلک کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیف سٹی  نیٹ ورکس کو باہم منسلک کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی آمنہ بیگ سے ملاقات کی۔۔۔۔

 ۔کرائم ٹریسنگ خصوصاً گاڑی چوری کی وارداتوں کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیف سٹی نیٹ ورکس کو باہم منسلک کیا جائے گا تاکہ فوری رسپانس اور مشترکہ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں اضلاع کی پولیس ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے سیف سٹی سے متعلق تمام امور میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں