اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،34مشکوک افراد تھانے بند
809افراد،342 گھرانوں ،53دکانوں، 286موٹر سائیکلوں،90 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 809افراد ،342 گھرانوں، 35 ہوٹلوں،53دکانوں، 286 موٹر سائیکلوں اور 90گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 34 مشکوک افراد اور 22موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔