مری ،اندھے قتل کیس کے خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

مری ،اندھے قتل کیس کے خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

ملزمان میں آصف ،فیصل شاہ ،،عدیل اور مسماۃ حرین دخترنثار شامل ،ڈی پی او

مری (نمائندہ دنیا) تھانہ پھگواڑی کے علاقے میں پیش آنے والے عبدالمعیز قتل کیس کو مری پولیس نے کامیابی سے ٹریس کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جدید تفتیشی تقاضوں اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے اس سنگین مقدمہ کا سراغ لگایا، ملزمان میں آصف عرف ماسٹر سکنہ جھنگ، فیصل شاہ مقبول سکنہ دیول مری، مستقل سکونت نیلم کشمیر، محمد عدیل مستقل سکونت نیلم کشمیر اور مسماۃ حرین دختر نثار سکنہ لور دیول شامل ہیں ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے باہم ساز باز کر کے عبدالمعیز کو بے دردی سے قتل کیا ،مزید معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزمہ جو مقتول کی چچا زاد بہن ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس افسوسناک واردات کی منصوبہ بندی اور تکمیل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں