سلامتی سمیت ہرشعبہ میں ٹیکنالو جی کا کردار بڑھ رہا، شزافاطمہ

 سلامتی سمیت ہرشعبہ میں ٹیکنالو جی کا کردار بڑھ رہا، شزافاطمہ

مقامی زبانوں میں ڈیجیٹائزیشن سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں گےاسلام آباد کے بعد لاہور ایئر پورٹ بھی لیز پر دیا جائے گا، تقریب سے خطاب

 اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ رہا ہے ۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت حاصل کر چکی ہے ، مقامی زبانوں میں ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے ، مقامی زبان میں مشین لرننگ سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں گے ۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہر طرح کے ماہرین کی ضرورت ہے ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومتی امور میں شفافیت لائے گا، ٹیکنالوجی میں لینگویج ماڈلز کے ذریعے یقینی بنانا ہے کہ کوئی شہری پیچھے نہ رہے ۔ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد دوسرے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ کو بھی لیز پر دیا جائے گا۔

شزا فاطمہ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں