مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،سلمان رفیق

 مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت کا ممبر اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ بی بی ایچ کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں پانی کے رساؤ (سیپیج) اور زیر زمین پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے والی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بیسمنٹ میں پانی رساؤ کے مسئلے کے دیر پا حل کے لئے زیر زمین پانی کی سطح کا جائزہ لینے اور جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح ہے ۔ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انسانی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کی زیر صدارت بی بی ایچ میں پانی کے رساؤ اور زیر زمین پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس بھی منعقد ہوا۔ سی اینڈ ڈبلیو، واسا اور ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت کو پانی کے رساؤ اور زیر زمین پانی کی سطح بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت نے زیر تعمیر چلڈرن ہسپتال ہسپتال راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔ ترقیاتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں