اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،39مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،39مشکوک افراد تھانے بند

881افراد،422گھرانوں،35ہوٹلوں 326موٹر سائیکلوں ، 116گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران881افراد، 422 گھرانوں،35 ہوٹلوں،54دکانیں،326موٹر سائیکلوں اور 116گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 39مشکوک افراد اور 31موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 130 گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمدکیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں