ہیٹ ویو کی شدت کے پیشِ نظر مختلف مقامات پر ہیٹ ویو کیمپس قائم
پشاور (اے پی پی) ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے ہیٹ ویو کی شدت کے پیشِ نظر شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ ویو کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ۔۔۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 پشاور محمد زین کے مطابق ان کیمپس میں شہریوں کو ابتدائی طبی امداد، ٹھنڈا پانی، او آر ایس اور ہیٹ اسٹروک سے بچا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔