سمندری :واپڈا نجکاری کیخلاف فیسکو ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
سمندری (نمائندہ دنیا )واپڈا کی نجکاری کے خلاف فیسکو سمندری کے ملازمین نے یونین کے ڈویژنل چیئرمین افتخار احمد کی قیادت میں کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واپڈا دفتر کے باہر مظاہرے میں فیسکو ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حکومت نجکاری کے فیصلے کو واپس لے ۔