صوابی، خطرناک اشتہاری مجرم پولیس مقابلے میں جاں بحق

صوابی، خطرناک اشتہاری مجرم  پولیس مقابلے میں جاں بحق

صوابی (این این آئی) قتل و اقدام قتل، منشیات فروشی اور پولیس پر فائرنگ سمیت 9مقدمات میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو گیا۔

 ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے کیے گئے پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ضیاد خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پرانے مہاجر کیمپ کے علاقے میں اشتہاری مجرم کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ کالوخان پولیس نے فوری کارروائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں