راولپنڈی:قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص گرفتار
راولپنڈی (این این آئی) تھانہ روات پولیس نے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص گرفتار کر لیا۔
تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص نے جائیداد کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری اور انکے ڈرائیور کو زخمی جبکہ گارڈ کو قتل کر دیا تھا۔