کامسٹیک کا چولستان میں دو روزہ مفت طبی کیمپ، 500 سے زائد افراد مستفید ہونگے
اسلام آباد (نامہ نگار) او آئی سی کامسٹیک ہیڈکوارٹرز 18اور 19جون کو جنوبی پنجاب کی سرحدی تحصیل فورٹ عباس میں دو روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کرے گا۔۔۔
چولستان کے مختلف دور دراز دیہات کے تقریباً 1500افراد مستفید ہوں گے۔ یہ طبی کیمپ پیشنٹ و چائلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن فورٹ عباس اور محکمہ صحت حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں 15سینئر مرد و خواتین ڈاکٹرز اور طبی ماہرین اپنی خدمات انجام دیں گے۔