حامد علی شاہ موسوی کی برسی، ایام ترویج افکار موسوی کے پروگرام ختم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بور ڈ قائد ملت جعفریہ حامد علی شاہ موسوی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ایام ترویج افکار موسوی کے پروگرام اختتام پذیر ہو گئے۔
اس موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی، دعائیہ محافل، کانفرنسوں، مجالس تراحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مناسبت خانوادہ قائد ملت جعفریہ آقای موسوی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام ملک گیر اجتماع ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن منعقد ہوا۔