اسلام آباد، 4ہزار سے زائد بچے نجی تعلیمی اداروں میں داخل

اسلام آباد، 4ہزار سے زائد بچے نجی تعلیمی اداروں میں داخل

پیرا ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، 100سے زائد نجی سکول مہم میں شامل،ڈاکٹر غلام علی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی بصیرت افروز قیادت اور شراکت دار اداروں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے مہم کے تحت اسلام آباد میں سکولوں سے باہر رہنے والے 4ہزار سے زائد بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آڑ) کے تحت داخل کرایا جا چکا ہے ۔ اس اہم پیش رفت کا جائزہ پیرا کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت چیئرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) علی اصغر، جائیکاکے نمائندے بلال عزیز اور پیرا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد کی دیہی یونین کونسلوں میں تقریبا 80,000 گھرانوں پر مشتمل جامع سروے کے دوران 5سے 16سال عمر کے 24,000سے زائد ایسے بچوں کی نشاندہی کی گئی جو سکول سے باہر تھے ۔ ان بچوں کو قریبی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور پی ای آئی آر اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ پیرا نے 100سے زائد نجی سکولوں کو اس مہم میں شامل کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں