راولپنڈی تھانہ آر اے بازار کی حدود میں نوجوان قتل

 راولپنڈی تھانہ آر اے بازار کی حدود میں نوجوان قتل

18سالہ حسنین چاقو لگنے سے شدید زخمی ہوا،ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا

راولپنڈی (خبرنگار)راولپنڈی تھانہ آر اے بازار کی حدود میں نوجوان قتل،ڈاکٹر زاہد والی گلی میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان پر چاقو سے حملہ ،18 سالہ حسنین سکنہ کمال آباد چاقو لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں