اسلام آباد ،36اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے گرام324آئس، 16بوتل شراب ،ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 36مجرم اشتہاری سمیت 44 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ مارگلہ، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ، تھانہ سمبل، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ سہالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گرام 324 آئس، 16بوتل شراب ،ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے 06 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 36 مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔