پلاٹ فراڈ کیس ،گواہوں کے بیان قلمبندنہ ہوئے ،سماعت ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں زیر سماعت وفاقی دارالحکومت میں 3کروڑ 63 لاکھ کے پلاٹ فراڈ کیس میں گواہان بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
خاتون ملزمہ حفظہ پرویز عدالت میں پیش ہوئی دوران سماعت گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے اور وکیل صفائی نے کہاکہ شہادت کے لئے مہلت دی جائے ملزمہ کے خلاف 1کروڑ 78لاکھ کا چیک باؤنس ہونے کے علاوہ فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔