مائن سیفٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ، انجینئر زبیر کھرل

مائن سیفٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا  استعمال ناگزیر ہے ، انجینئر زبیر کھرل

چوآسید ن شاہ (نمائندہ دنیا)چیف انسپکٹر آف مائن پنجاب زبیر حسین کھرل نے کہا ہے کہ انڈر گراؤنڈ مائننگ دنیا کے مشکل ترین اور خطرناک شعبوں میں شمار ہوتی ہے۔۔۔

 جہاں مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر سیفٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔ لیز ہولڈر اور مائن مالکان جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنا کر مائن حادثات میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات پنجاب سکول آف مائنز، کٹاس ضلع چکوال کے ملٹی پرپز ہال میں مائن سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں