پاکستان اور ایتھوپیا کا تعلیم، سائنسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ ریکٹرز فورم قائم
اسلام آباد(نامہ نگار)او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کی سہولت کاری سے پاکستان اور ایتھوپیا نے تعلیم، تحقیق اور سائنسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ ریکٹرز فورم قائم کر دیا ہے۔۔۔
جس میں دونوں ممالک کے پانچ پانچ ممتاز تعلیمی اور تحقیقی ادارے شامل ہیں۔اس فورم کا اعلان او آئی سی-کامسٹیک، ایتھوپیا اور پاکستان کے مشترکہ ورچوئل اجلاس کے دوران کیا گیا۔