محرم الحرام کا آغاز ہوچکا ،عزاداری کے حوالے سے مشکلات ،شبیر میثمی

محرم الحرام کا آغاز ہوچکا ،عزاداری کے حوالے سے مشکلات ،شبیر میثمی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور۔۔

سربراہ مرکزی محرم الحرام کمیٹی شبیر حسن میثمی نے نیشنل پریس کلب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سید سکندر عباس گیلانی ، دوست علی ونگانی ، مولانا محمود علی ، فرحت عباس سمیت سید فتح حیدر رضوی او دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محرم الحرام کا آغاز ہو چکا ہے ، تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی عزاداری کے حوالے سے متعدد مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران عراق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے فوری کھولے جائیں ۔ محرم اور صفر کی مناسبت سمیت رہبر شہید کی تدفین کے سلسلے میں بڑی تعداد کو مسائل درپیش ہیں ان کی مشکلات اور زمینی راستوں کی بندش ختم کی جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں