مری، ٹریفک کے 2حادثات، 3افراد زخمی ہو گئے

مری، ٹریفک کے 2حادثات، 3افراد زخمی ہو گئے

ساملی چوک پر موٹرسائیکل پھسلنے سے ایک، ڈنہ لوئر ٹوپہ کار حادثہ میں 2زخمی

مری (نمائندہ دنیا) مری ایکسپریس وے پر 2مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122مری نے بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، پہلا حادثہ ساملی چوک ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پھسلنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دوسرا حادثہ ڈنہ لوئر ٹوپہ ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جو مری سے راولپنڈی جا رہے تھے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں