اتوار بازاروں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی

اتوار بازاروں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی

گاہکوں کا راستہ روکنے، سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال پر 9دکاندار تھانے منتقل

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اتوار بازاروں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی بازار میں حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی۔ ایچ 9بازار میں ایل پی جی سلنڈرز کو بیچ راستے میں رکھنے پر اے سی نے کارروائی کرتے ہوئے 9دکانداروں کو گاہکوں کا راستہ روکنے اور ایل پی سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال پر تھانے منتقل کر دیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پر اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں