حکومت راولاکوٹ میں کرفیو ختم ،دکانیں کھلوائے ،ڈاکٹر مشتاق
راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات ہیں ،طلبہ بھی پریشان ہیں
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتا ق نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرمریضوں عام شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اقدامات کرے ، آزاد کشمیرکے دکانداروں نے ہڑتال کی کال پر اپنے کاروبار بند کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عام شہری مشکلات کاشکار ہیں،راستوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں اور بیرون ملک جانے والوں کے لیے بھی مشکلات ہیں طلبہ بھی مسائل کا شکا ر ہیں،اس حوالے سے حکومت کو کوئی خصوصی اقدامات بھی کرنے چاہیے ، راولاکوٹ میں کرفیو میں نرمی بھی ہونی چاہیے تاکہ عام شہری کچھ خریدسکیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عباسپور کی سیاسی اور سماجی رہنما سابق امیدوار اسمبلی سردارسفیر عالم سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔