بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح کے تعلیمی وفد کا دورہ پاکستان مکمل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح کے تعلیمی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔۔۔
جس کا مقصد دونوں ممالک کی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی اشتراک کو فروغ دینا تھا۔دورے کے اختتامی مرحلے کے دوران، وفد نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پشاور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم سائنسز) پشاور کا دورہ کیا۔ وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) اسلام آباد کا بھی دورہ کیا، آخری دن، وفد نے کوہسار یونیورسٹی مری کا دورہ کیا اور بعد ازاں نتھیا گلی کا سفر کیا۔