اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 1230 گرام چرس،1325 گرام ہیروئن، 4 خنجر،پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سمبل ، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1230 گرام چرس،1325 گرام ہیروئن، 4 خنجر اور مختلف بور کے 7 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 3 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔