اسلام آباد پولیس کے سینئر افسروں کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،اہم ہدایات جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرائض منصبی کی انجام دہی پر مامور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔
ان کی حوصلہ افزائی کی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔