مری ،یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ،400 اہلکاروں نے ڈیوٹی دی
مری(نمائندہ دنیا)ملکہ کوہسار مری میں یومِ عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔۔۔
ضلع بھر میں 11ماتمی جلوس برآمد ہوئے ، 400اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے، مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین امام بارگاہ اور قدیمی امام بارگاہ بلتستانی اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے جی پی او چوک پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر ، اے ڈی سی جی کامران صغیر، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال اور دیگر بھی جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے۔ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 400 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔