اسلام آباد ،25 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 230گرام آئس،30بوتل شراب، خنجر اور تین پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ رمنا، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ کھنہ اور تھانہ سہالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 230گرام آئس،30بوتل شراب،ایک خنجر اور مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 25مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔