مو ٹر سائیکل چھیننے ،راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث2افراد گرفتار

 مو ٹر سائیکل چھیننے ،راہزنی کی  وارداتو ں میں ملوث2افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مو ٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھیننے گئے 2 مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں