عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،نورالباری

عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت  نہیں دی جائے گی،نورالباری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی کی زیر صدارت ذمہ دارانِ جماعت کا خصوصی اجلاس ہوا۔۔۔

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران حلقہ ویلی 5 حنیف منظور ڈار اور حلقہ جموں 6 تجمل جرال کی انتخابی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ انتخابی سرگرمیوں کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی۔ نائب امیر نورالباری نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں دھاندلی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہی ہیں، لیکن اس بار کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں