کور کمانڈر کانفرنس فیصلے قومی سلامتی سے ہم آہنگ،ایکس سروس مین سوسائٹی

کور کمانڈر کانفرنس فیصلے قومی سلامتی سے ہم آہنگ،ایکس سروس مین سوسائٹی

ملکی دفاع، استحکام کیلئے افواج کیساتھ ، شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے

 راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں کیے گئے تمام فیصلے قومی سلامتی، دفاع وطن اور ملکی استحکام کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جن کی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی مکمل حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ملکی دفاع، امن اور استحکام کے لیے اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور خدمات کو پوری قوم احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں۔ وطن عزیز کے شہدا ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان آج محفوظ، مضبوط اور باوقار ریاست کے طور پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رکھی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں