خشک آنکھوں کی بیماری معمولی مسئلہ نہیں،ڈاکٹر طیب افغانی

خشک آنکھوں کی بیماری معمولی  مسئلہ نہیں،ڈاکٹر طیب افغانی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹر طیب افغانی نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی اور مون سون کے دوران خشک آنکھوں، جلن، سرخی اور دھندلی بینائی کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماہرین کے مطابق شدید گرمی، زیادہ نمی، گردوغبار، پولن، دھواں اور پنکھوں یا ایئرکنڈیشنرز کے سامنے طویل وقت گزارنے سے آنکھوں کی قدرتی آنسوؤں کی حفاظتی تہہ متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جلن اور تکلیف پیدا ہوتی ہے ۔ کھلے ماحول میں کام کرنے والے افراد، زیادہ وقت تک گاڑی چلانے والے اور مسلسل ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں رہنے والے افراد اس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خشک آنکھوں کی بیماری معمولی مسئلہ نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں