تلہ گنگ ،آزادکشمیر الیکشن ،جموں ویلی کی نشستوں بارے جائزہ اجلاس
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے ۔۔۔
سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماہ نور خان نے اجلاس کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-VI Jammu-XXXIX اور LA-IV Valley-XLII کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ضلع چکوال اور ضلع تلہ گنگ میں مقیم کشمیری ووٹرز کے لیے 27 جولائی 2026 کو ہونے والی پولنگ کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔