اے ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ

اے ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،یوم  آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں تیز کر دی ہیں۔۔۔

 اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر)فرحان احمد کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں پولیس، پاک فضائیہ، ٹریفک پولیس، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں یومِ آزادی کے موقع پرمرکزی پرچم کشائی کی تقریب، صفائی ستھرائی، شہر بھر میں منعقد ہونے والے ایونٹس،ٹریفک پلان اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور مختلف اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں