تعلیم کی ترقی میں نجی اداروں کا کردار قابل ستائش ،ڈاکٹر اقبال محمود
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) شمالی پنجاب کے ۔۔۔
صدر ابرار احمد خان کی سربراہی میں 20رکنی وفد نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر اقبال محمود سے ملاقات کی اور انہیں بطور چیئرمین تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ نجی تعلیمی شعبے کا کردار ناقابلِ تردید ہے ۔ اگر نجی تعلیمی ادارے نہ ہوں تو ملکی اور صوبائی تعلیمی نظام کا بوجھ سنبھالنا ممکن نہیں رہے گا۔