25محرم الحرام کا سالانہ جلوس مری کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری
مری( نمائندہ دنیا) 25 محرم الحرام کے سالانہ جلوس کے سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمد ہاشمی کی ہدایت پر۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس نے آج کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ، شام 3بجے سے رات 12بجے تک ٹریٹ سیداں کے مقام پر راولپنڈی،مری،کشمیر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ شہریوں اور سیاحوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔