مادرِ ملت کے پیغام اور افکار پر غور و فکر کیساتھ لائحہ عمل تیار کریں، ڈاکٹر بشریٰ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان آج ہم سب سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم مادرِ ملت کے پیغام اور افکار پر غور و فکر کے۔۔۔
ساتھ لائحئہ عمل تیار کریں، اور یہ دیکھیں کہ ہم وطنِ عزیز کی بہتری کے لیے کیا کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار نظریئہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مادرِ ملت فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر ایوانِ قائد، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح کی شخصیت خواتین کے لیے بہترین رول ماڈل تھیں۔ فاطمہ جناح آئین، جمہوریت، قومی وحدت اور خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں۔