پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف تلہ گنگ میں موٹر سائیکل ریلی

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف  تلہ گنگ میں موٹر سائیکل ریلی

تلہ گنگ، لاوہ (نمائندگان دنیا) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تلہ گنگ میں جماعت اسلامی کی احتجاجی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد۔تلہ گنگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں۔۔۔

 حالیہ اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر تلہ گنگ میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام بھرپور احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے قیمتوں میں اضافے ، مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں