نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملددرآمد کا جائزہ اجلاس

نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملددرآمد کا جائزہ اجلاس

ایران، عراق زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کا عزم ،بکنگ کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملددرآمد کا جائزہ اجلاس میں وزارتِ داخلہ، خارجہ، مواصلات، سول ایوی ایشن اتھارٹی و دیگر محکموں کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں ایران، عراق زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایرلائنز کو زائرین کے فضائی سفر میں ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت نئی زیارات پالیسی کے تحت 262 زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے : بریفنگ میں کہا گیا کہ ایرن ، عراق زائرین کو صرف وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ ZGOs سے بکنگ کروانے کی ہدایت کی گئی زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ پر لائسنس یافتہ ZGOs کی فہرست ضرور دیکھیں غیر مجاز افراد یا کمپنی سے بکنگ کی صورت میں وزارتِ مذہبی امور ذمہ دار نہیں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں