عوام کا اعتماد ہمارااثاثہ ،ہر ممکن ریلیف دینگے ،وفاقی محتسب

عوام کا اعتماد ہمارااثاثہ ،ہر ممکن ریلیف دینگے ،وفاقی محتسب

کاروبا ری سر گر میوں کو فر وغ دینے کیلئے بز نس کمشنر مقرر کیا جا رہا ،نوید کامران

اسلا م آباد(نامہ نگار) وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے افسروں اور سٹا ف کو ہدا یت کی ہے کہ وہ عوا م النا س کو فو ری ریلیف فرا ہم کر نے کے لئے اپنی کو ششیں تیز کر دیں۔ کا روبا ری سر گر میوں کو فر وغ دینے اور کا روبا ری برا دری کے مسا ئل کے حل کے لئے چیمبر ز آ ف کا مر س کی مشاورت سے وفاقی محتسب میں ایک بز نس کمشنر مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی میں اضا فے کے لئے جا مع میڈ یا سٹرٹیجی تیار کی جا رہی ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار ادا رے کی کا رکر دگی کے با رے ما ہا نہ جا ئز ہ اجلا س کے دوران کیا۔ سیکر ٹر ی علی طا ہر نے تمام شعبوں کی کا رکر دگی کا جا ئزہ پیش کیا۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ ادا رے پر عوام الناس کا اعتما د ہما را قیمتی اثا ثہ ہے جسے ہر قیمت پر بر قرار رکھنا چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ ادا رے کے بارے میں عوام النا س کی آ گا ہی میں اضا فے اور اس کی سر گر میوں کو تیز کرنے کے لئے ایک جا مع میڈ یا حکمت عملی تیار کر نے پر بھی غو ر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں