مری، بریک فیل ہونے سے کار کو حادثہ، 4زخمی

مری، بریک فیل ہونے سے کار کو حادثہ، 4زخمی

حادثہ شوالہ مسیاڑی لنک روڈ پر پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

مری (نمائندہ دنیا) شوالہ مسیاڑی لنک روڈ پر بریک فیل ہونے سے کار حادثے کا شکار، چار افراد زخمی، شوالہ مسیاڑی لنک روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث ایک کار سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مری نے فوری طور پر قریبی ایمرجنسی ریسورسز، ایمبولینس اور موٹر بائیک ریسکیو سروس کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا، تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو ٹیم نے چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں